اسلام آباد: وزیر دفا ع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کیلئے آگے آنا چاہیے،ملکی ترقی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ضروری ہیں۔
ایک انٹرو میں وزیر دفا ع نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی پیشکش کی ہے لیکن اس جماعت کے رہنمائو ں نے حکومت کی جانب سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کی گئی ہماری پیشکش کو ٹھکرا دیا۔اپوزیشن کو سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیں ۔مذاکرات کے ذریعے کئی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ماضی میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کال ٹیپنگ کو سراہا تھا تاہم اب پی ٹی آئی فون ٹیپنگ پر تنقید کررہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ہماری مسلح افواج کے جوان ملک کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پوری قوم اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کریں گی۔آپریشن عزم استحکام ملکی ضرورت ہے ۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے ۔اپوزیشن ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے ہم ان کے تحفظات دور کریں گے ۔
