ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برساتی پانی کے نکاس کے لیے مشینری فعال رکھی جائے، سجاد حیدر

نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے مئیر میونسپل کارپوریشن قاضی محمد رشید بھٹی کے ہمراہ نواب شاہ شہر کی جمشید کالونی، غریب آباد، بھنگوار کالونی کے ڈرینج ڈسپوزل کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے گندے و برساتی پانی کے نکاس کے لیے مشینری کو فعال رکھا جائے جبکہ خراب مشینری کی فوری مرمت کروا کر فعال بنایا جائے تاکہ برساتی پانی نکاس کرنے میں آسانی ہوسکے۔ کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے دوران بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں