میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایم کیو ایم ڈسڑکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارج سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے حیدری امام بارگاہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سید سجاد رضوی، سید ضیاء رضوی ظہرالحسن نجمی اور دیگر سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں مذہبی رواداری قائم رکھنے پر زور دیا۔ اس موقع پر یونٹ انچارج شکیل منظور واراکین کمیٹی حق پرست چیئرمین، وائس چیئرمین و کونسلرز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسڑکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارج سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ بھی کیا اور مرکزی ذمہ داران ریحان عطاری اور قاری ذوالفقار عطاری سے ملاقات کی ۔