ٹونٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت علی محمود کی جانب سے اوپن مائیک کیفے میں ظہرانہ دیا گیا،جس میں ایڈیٹر جسارت مظفر اعجاز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان سے آنے والے معروف قانون دان عاقل ایڈووکیٹ، ہفت روزہ پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف محمد ندیم ، عرب نیوز کے لطافت علی صدیقی،آصف مسعود جامعی اور منہاج قریشی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔
