ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ بہادرانہ ہے، محمود خان اچکزئی

Supreme Court's decision is brave

اسلام آباد:  سربراہ تحریک تحفظ آئین  پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ بہادرانہ ہے ان سخت حالات میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بہت بہت مبارکباد کا مستحق ہے،ہم تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سابق اسپیکر اسدقیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم نزیر تارڑ کہہ رہے کہ  یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھیں یہ نہیں کہا کہ یہ کسی کا بھی حق نہیں تھیں،میاں نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو،میاں نواز شریف کی حکومت نے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی ہے یہ ایجنسیاں پہلے بھی ہمارے فون ٹیپ کرتی ہیں،میاں نواز شریف کو اس سپیکر قومی اسمبلی کو فارغ کردینا چاہیے ،اب ضد سے کام نہیں چلے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہماری تحریک کو مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی بھی سپورٹ کر رہی ہے،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا،ہم جرنیلوں کو پھانسیاں نہیں دینا چاہتے ، ہم پاگل نہیں ہیں، ہم صرف پارلیمان کو طاقت کا سر چشمہ دیکھنا چاہتے، یہی ہمارے پاس واحد حل ہے،ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں