ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے، پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی ۔

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز ہفتے کی صبح 2 بجکر 45 منٹ پر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی اور دبئی سے براستہ برسبین روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں