ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کئی ماہ کے جشن کے بعد مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی ہو گئی

دنیا کے کئی ملکوں میں مہینوں جاری رہنے والی پرتعیش تقریبات کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی ہو گئی ہے۔ جمعے کو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی، فارما ٹائیکون ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ تقریب میں بالی وڈ، ہالی وڈ ستاروں سمیت گائیگی، کھیل، سیاست اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات کے دوران زبردست ڈیکوریشن، بالی وڈ اور ہالی وڈ ستاروں کی شرکت اوران کی پرفارمنس نے عوام کی توجہ حاصل کی۔ نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بھی شادی کی تقریبات کو خصوصی کوریج دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں