ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں! 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ریاست پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں گولی چلانے والا اُن کی اپنی ری پبلکن پارٹی کا رجسٹرڈ رکن نکلا۔ یہ بات امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بتائی ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس پنسلوانیا ہی کا رہنے والا تھا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو بندوق سمیت اُس مقام سے بہت نزدیک واقع عمارت کی چھت پر رینگتے ہوئے دیکھا جہاں ٹرمپ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ تھامس میتھیو کروکس تھا۔

سیکریٹ سروس کے اسنائپرز بھی ارد گرد کی عمارتوں پر تعینات تھے۔ اُنہوں نے تھامس میتھیو کروکس کو گولی چلاتے دیکھا تو جوابی کارروائی کی۔ اُن کی فائرنگ سے تھامس کروکس موقع ہی پر مارا گیا۔

ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مارے جانے والے حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ ووٹر ریکارڈر سے معلوم ہوا ہے کہ اُس کی سیاسی وابستگی ری پبلکن پارٹی سے تھی۔ ٹرمپ ری پبلکن صدارتی امیدوار ہیں۔

ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اگرچہ یہ تو بہت حد تک ثابت ہوچکا ہے کہ یہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہی تھا تاہم یہ جاننے میں وقت لگے گا کہ تھامس کروکس نے یہ انتہائی قدم کیوں یا کس کے کہنے پر اٹھایا۔ اگر اس اقدامِ قتل کی پشت پر کوئی بڑی سازش ہوئی تو اُسے بے نقاب کیا جائے گا تاکہ مزید ناخوش گوار واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں