ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس : آزمایشی پرواز کے دوران طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک

روس میں آزمایشی پرواز کے دوران تباہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق سخوئی سپرجیٹ 100 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا کہ ماسکو کے قریب جنگل میں گرکر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے ارکان کے سواکوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ روس کچھ عرصے سے مغربی ساختہ طیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے سخوئی سپر جیٹ تیار کر رہا ہے۔ 2022 ء میں یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر بھاری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ،جس کے بعد سے روس نے اپنے پرانے طیاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں