ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی: منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 5اسمگلر گرفتار

سعودی عرب میں پکڑی گئی منشیات کی کھیپ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 5افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے پاس سے نشہ آور پودوں قات اور حشیش کے علاوہ ایمفیٹامین گولیاں اور دیگر ممنوع اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں 3مصری باشندوں کو گرفتار کیا،جن کے پاس سے 35 کلو گرام چرس، 12ہزار 260 ایمفیٹامین گولیاں اور صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ملنے والی 24ہزار 991 گولیاں ضبط کی گئیں۔جنوب مغربی صوبے الباحہ میں سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے اور حشیش فروخت کرنے والے ایک ایتھوپیا کے شہری کو پکڑاگیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں