پشاور: صوبائی مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے، یہ ٹولہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
صوبائی مشیراطلاعات کے پی کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلی خیبر پختوا علی امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔
