ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کشمیر کی گولڈن جوبلی پراسلام آباد میں تقریب، اسلامی نظام کے قیام اورمقبوضہ کشمیر آزادکرانے کاعزم

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آ باد میں جما عت اسلامی آ زاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی اور یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ،جماعت اسلامی اقامت دین بندگی رب اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اول روز سے جدوجہدمیں مصروف ہے‘ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں کلیدی کردار ہے کارکنان جماعت اسلامی نے اپنے لہو سے تحریک ازادی کشمیر کی آبیاری کی ہے‘ قائدین جماعت سے لے کر کارکنان جماعت تک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ‘ہم شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ شہدا کشمیر کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی کشمیر سردار اعجاز افضل خان نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نور الباری نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر و امیر حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم کمانڈر عبدالعزیز۔ سعید جوش ایڈووکیٹ عطا الرحمن چوہان واجد اقبال عباسی جاوید الرحمن ترابی صالح طاہر ثنا اللہ ڈار، عمیر میر اور سنیئرصحافی راجہ بشیر عثمانی نے خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر سرداراعجاز افضل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کے لیے مصروف کار ہے جماعت اسلامی کا تحریک ازادی کشمیر اور ازاد خطے میں نظام کی تبدیلی اور موجودہ فرسودہ اور استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے گراں قدر کردار ہے جماعت اسلامی نے ہر دور میں حق کا علم بلند رکھا ہے مشرف فارمولے کو جرات سے مسترد کیا اور تقسیم کشمیر کی سازش ناکام بنائی جماعت اسلامی اج بھی رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد حریت سید علی گیلانیؒ نے کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ۔ جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ ہم اج کے دن جہاں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہاں ان کے مشن کو جاری رکھنے کے کے لیے تجدید عہد بھی کرتے ہیں ہم اج کے دن قائدین جماعت اسلامی ازاد کشمیر مولانا عبدالباری ، کرنل رشید عباسی ، عبدالرشید ترابی ، سردار اعجاز افضل خان ، ڈاکٹر خالد محمود ڈاکٹر مشتاق خان سمیت دیگر قاہدین کی تحریک کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ راجہ فاضل تبسم کہا کہ آج یوم شہدائے کشمیر ہے آج کے دن اذان مکمل ہونے تک22 فرزندان توحید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک ایک مثال قائم کر دی 13 جولائی کے شہدا سمیت لاکھوں شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر نور الباری نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا قیام انتہائی مشکل اور کٹھن دور میں ہوا‘ جماعت اسلامی کے قائدین نے شدید مخالفت کے باوجود حق کے علم کو بلند رکھا اور اس تحریک کو ہم تک پہنچایا ہے اس تحریک کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے ۔جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما کمانڈر عبدالعزیز نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ تعالی کے دین کی سربلندی اور قران و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر رب کی رضا اور جنت کا حصول تھا ۔ جماعت اسلامی ضلع باغ کے سابق امیر سعید جوش ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطہ میں جماعت اسلامی کا جو پودا ہمارے بزرگوں نے لگایا تھا الحمدللہ اج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جماعت اسلامی کے کارکنان کا خون تحریک آزادی کشمیر کی بنیادوں میں شامل ہے ہمیں اپنے ان شہدا کو ہر لمحہ اور ہر گھڑی یاد رکھنا ہے ۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر عطا الرحمان چوہان نے کہا کہ آج یوم شہدائے کشمیر اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی ہے ہم اج کے دن تحریک ازادی کشمیر کے لاکھوں شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ‘اس مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہر جابر سے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا ہے اور کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو کھل کر پیش کیا ہے ۔ کشمیر فورم کے صدر جاوید الرحمن ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر بھرپور کام کیا ‘ پروفیسر الیف الدین ترابی مرحوم نے بطور خاص عرب ممالک میں مسلہ کشمیر کے حوالے سے بے پناہ کام کیا ہمیں قاہدین کے چھوڑے ہوے مشن کو جاری رکھنا ہوگا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں