ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزید 71 فلسطینی شہید،جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے،حماس

غزہ /دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک ) غزہ میں پناہ گزین پر اسرائیل کے فضائی حملے میںمزید71 فلسطینی شہید ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی اہلکار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجی سربراہ محمد الضیف کو نشانہ بنایا گیا تاہم ہم ابھی تک حملے کے نتائج کی جانچ اور تصدیق کر رہے ہیں۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دعوے جھوٹے ہیں کہ اس نے گروپ کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے، دراصل وہ حملے کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور یہ غزہ میں گزشتہ ہفتوں میں ہونے والا سب سے مہلک اسرائیلی حملہ تھا۔اسرائیلی حملے میں زندہ بچ جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں نے بتایا کہ حملے سے ان کے خیمے اکھڑ گئے اور ہر طرف لاشیں اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے پڑے تھے۔المواصی کیمپ کے ایک رہائشی یوسف شیخ نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتاسکتے ہیں کہ اس وقت کہاں موجود ہیں البتہ وہ اس حملے کے بعد عارضی پناہ سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، جنہیں النصیر اسپتال لے جایا گیا، اسپتال حکام کے مطابق وہ اسرائیلی جارحیت اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔اسپتال کے ڈائریکٹر عاطف الحوت نے کہا کہاہسپتال زخمی مریضوں سے بھرا ہوا ہے اور ہمیں لوگوں کے لیے بستر نہیں مل رہے جب کہ جنوبی غزہ میں کام کرنے والا یہ واحداسپتال رہ گیا ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کرکے 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ ادھرحماس کے سینئر رہنما نے جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مستقل بمباری کے باوجود حماس سیز فائر مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اطلاعات زیر گرد تھیں کہ اسرائیلی بمباری میں اپنے رہنما محمد دیف کی شہادت کے بعد حماس نے جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الشرق نے کہا کہ اسرائیل نے حملوں میں اضافہ کر کے ثالث کا کردار ادا کرنے والے عرب دوستوں اور امریکا کی سیز فائر کی کوششوں کو کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود اب تک حماس جنگ بندی کے لیے جاری مذاکراتی عمل سے دستبردار نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں