اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر کاربند ہے، پابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں،پی ٹی آئی خود کو اپنے عسکری ونگ سے دورنہیں کرسکی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پابندی لگانے کاریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست نہیں چھوڑی،پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر کاربند ہے، ریاست کے خلاف دوسرے ملکوں آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے۔
انہوں نےمزید کہاکہ سیاست کرنے کے لیے آئین میں کچھ اصول اور ضوابط طے کئے گئے ہیں،آج تک پی ٹی آئی والے ریاست مخالف سرگرمیوں پر فخر کرتے ہیں، ریفرنس حکومت بھیجے گی لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ، ریاست کے مفادات میں تمام معلومات کو سپریم کورٹ بھجیں گے ۔
