ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بکری کے بچے کی چوری کا تنازع، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے علاقے نارروال کے تھانہ صدر کی حدود میں بچی کا بچہ گم ہونے پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں رتیاں خورد میں گزشتہ روز مقتولین کی بکری کا بچہ کھوگیا تھا جس پر انہوں نے اپنے پڑوسی پر شک کیا۔

اہل خانہ کے مطابق بکری کا بچہ چوری کرنے والے ملزمان نے گھر آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ موقع سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور پولیس اُن کے خلاف کارروائی سے گریز کررہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں