ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا: 42خواتین کا قاتل گرفتار‘ لاشیں کوڑے کے ڈھیر سے برآمد

کینیا میں کچرے کے ڈھیر میں لاشیں تلاش کی جارہی ہیں‘ چھوٹی تصویر سیریل کلر کی ہے

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا کی پولیس نے نیروبی میں کوڑے کے ڈھیر سے خواتین کی مسخ شدہ لاشوں کی دریافت پر کارروائی کر تے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد امین نے بتایاکہ ملزم نے 42 خواتین کو لالچ دینے، قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو کچرا پھینکنے والی جگہ پر ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے نیروبی میں کوڑے کے ڈھیر سے 9 مسخ شدہ لاشوں کی لرزہ خیز دریافت کے بعد ایک مشتبہ سلسلہ وار قاتل کو گرفتار کر لیا۔ محمد امین نے بتایا نفسیاتی سلسلہ وار قاتل کے نزدیک انسانی جان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ امین نے کہاکہ ہمارے پاس ایک دوسرا مشتبہ شخص ہے جو متاثرین میں سے ایک کے موبائل ہینڈ سیٹ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے شہر میں ایک کاروبار شروع کیا تھا،جو چل نہیں سکا اور وہ مقروض ہوگیا۔ اس طرح وہ نفسیاتی مریض بن گیا اور سب سے پہلے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش کو حصوں میں تقسیم کیا اور کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔ دوسری جانب اس واقعے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حکومت کو اس کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں