ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیروشیما ایٹم بم حملے میں مرنے والی لڑکی کا مجسمہ امریکی پارک سے غائب

امریکا میں نصب جاپانی لڑکی کا مجسمہ‘ چھوٹی تصویر میں مجسمے کے صرف پیر بچے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم حملے میں تابکاری کا شکار ہوکر مرنے والی لڑکی کا مجسمہ امریکا کے پارک سے غائب ہو گیا ۔ پولیس نے واقعے کو چوری قرار دے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ساساکی ساداکو کا مجسمہ سیاٹل کے امن پارک سے غائب پایا گیا اور اس کے صرف پاؤں باقی تھے۔ ممکنہ طور پر مجسمے کو تانبے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ ساداکو 12 سال کی عمر میں دماغ کے سرطان سے ہلاک ہوگئی تھی۔ 2003 ء میںکسی نے مجسمہ کا دایاں بازو کاٹ دیا تھا،جس کے بعد جاپان اور امریکا میں فنڈ جمع کرکے اسے 8ماہ بعد ٹھیک کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں