ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری، تازہ حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید

Gaza cannot be allowed

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں 57 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

دریں اثنا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کو عرب ممالک اور امریکا کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

غزہ کے طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محصور پٹی کے جنوبی علاقے میں رفح کی سرحد کے نزدیک ایک مکان پر اسرائیلی فضائیہ نے بم برسا دیے، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ خان یونس میں ہونے والی ایک اسرائیلی دہشت گرد کارروائی میں ایک شخص اپنی بیوی اور 2 بچوں سمیت جام شہادت نوش کرگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام ہر ایک کار پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 17 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اقوامِ متحدہ کے تحت چلائے جانے والے اسکول میں ہونے والے اسرائیلی حملے 23 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں مقامی صحافی محمد میشمش بھی شامل ہیں، جس کے بعد تنازع کے دوران جان سے جانے والے صحافیوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں