صحبت پور (اے پی پی) پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان غزالہ اشفاق احمد خان گولہ نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، عاشورہ کے دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی ہوئی، اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول امام حسین نے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر و قناعت کا درس دیتاہے، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بینظیر گولہ نے کہا کہ امام حسین کا ظالم حکمران یزید کیخلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا، امام حسین کا مقف انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے ایک اُصولی موقف تھا، جو بدعنوانی اور ظلم سے اسلامی معاشرے کی حفاظت کے لیے تھا۔ میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ اس واقعے سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ظلم اور غلط کام کے سامنے نہ صرف جھکنا بلکہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھانا چاہیے۔ امام حسین ؓ کے ساتھی حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتے ہیں، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا مسلمانوں کا اخلاقی فرض ہے۔ امام حسین ؓکی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی، قوم، اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز میں امام حسین کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔