بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
بارباڈوس میں بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے بھارت کے موجودہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا کے نام کے بعد سوریہ کمار یادو کے نام پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
سوریہ کمار سابق کپتان روہت شرما کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے نائب تھے اور ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ہاردک نے بھارتی ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا ،انہوں نے تین ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی قیادت کر رکھی ہے۔
