ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہیٹ ویو سے مزید 62 افراد متاثر

  کراچی: کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے سے مزید 62 شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو سے مزید 62 افراد متاثر ہوئے،جبکہ اس عرصے کے دوران ہیٹ اسٹروک  سے  کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سول اسپتال سے 18، سندھ گورنمنٹ لیاقت اسپتال سے17 ،جناح اسپتال سے 12 اور سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال سے 4 ہیٹ اسٹروک کیسز رپورٹ کیے گئے۔

اسی طرح  لیاقت نیشنل اسپتال،سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال اور گھگھر ویلیج کے زچہ و بچہ مرکز میں تین ،تین جبکہ گڈاب کے بنیاد صحت کے مرکز اور ایم ایچ لیبر اسکوائر سے ایک ،ایک ہیٹ اسٹروک کیس رپورٹ ہوا۔

رواں سال جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک کے سبب 51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں