ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی فراہمی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، حیسکو

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد روشن اوٹھو کی ہدایت پر حالی روڈ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کچہری میں ایس سی اعجاز شیخ، ایکس سی این فاروق تنیو، ایس ڈی او حالی روڈ حمزہ امین نے عوام کے مسائل سن کر بروقت حل کروائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حالی روڈ حمزہ امین کا کہنا تھا کہ حیسکو چیف کی ہدایت پر صارف دوست پالیسی کے تحت عوام کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ ان کے مسائل حل کررہے ہیں۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حالی روڈ سب ڈویژن میں مکمل طور پر بجلی چوری کا خاتمہ ہے اور نادہندگان سے 100 فیصد واجبات کی وصولی ہمارا عزم ہے۔ اس کے لیے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی مدد سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کو جلد یقینی بنائیں گے، اس حوالے سے عوام کو بھی کوئی معلومات ہو اور اگر ہمارے ملازمین بھی اس میں ملوث ہو تو ایسے کرپٹ ملازمین کی شکایت بھی کی جائے تاکہ ادارے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کر کے حیسکو کو منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے۔ صارف دوست سروس کے تحت بجلی صارفین کے جملہِ مسائل کھلی کچہریوں کی مدد سے سننے اور انہیں حل کیے جا رہے ہیں۔ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، اس لیے عوام پر لازم ہے کہ وہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کریںتاکہ لائن لاسز کم ہوں، ریکوری بہتر ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی کم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں