
سیول(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں طوفانی بارش کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیاگیا۔خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز 300 ملی میٹر بارش کے بعد حکام نے دریاؤں کے قریب موجود آبادیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے جب کہ دارالحکومت سیول کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے انچن انٹرنیشنل ایرپورٹ سے 24 پروازیں معطل کردی گئیں اور ٹرین سروس میں بھی خلل آیا ۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کہیں شمالی کوریا کی جانب سے دریا کے قریب بارودی سرنگیں نہ بچھائی گئی ہوں جو بہ کر سرحد سے اندر آجائیں۔