ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاورمانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے جبکہ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

واضح رہے درخواست میں حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں