ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی شہر لیڈز میں فسادات، پولیس کی گاڑی اور بس نذر آتش

برطانیہ کے شہر لیڈز میں فسادات کے دوران مشتعل افراد گاڑی نذر آتش کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شہر لیڈز میں فسادات کے دوران مشتعل شہریوں نے پولیس کی گاڑی الٹ دی اور ایک ڈبل ڈیکر بس کو نذرِ آتش کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فسادات اس وقت چھڑے جب سوشل سروسز کے اہلکار ہیری ہلز کے علاقے میں شام کے وقت ایک خاندان کے بچوں کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔ بچوں سے نارواسلوک کی شکایت پر جب اہل کار وہاں پہنچے تو مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور اہل کاروں پر پتھراؤ کیا۔ ویسٹ یارکشائر محکمہ پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے بڑھنے سے قبل پولیس اہلکاروں نے بچوں اور ادارے کے ملازمین کو بحفاظت علاقے سے نکال لیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے، جب کہ عوام کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فسادات کے دوران شہریوں نے جلاؤ گھیراؤ کرکے سڑکیں بند کردیں،تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیںملی۔ ویسٹ یارکشائر کی میئر ٹریسی بریبن نے لیڈز کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات میں پرامن رہنے کی کوشش کریں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں