ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں امریکی قیدی کو جاسوسی کے الزام میں 16 سال قید

روس کی ایک عدالت نے 32 سالہ امریکی صحافی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گرشکووِچ کا کہنا ہے کہ اُس نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اُسے سنائی جانے والی سزا کا کوئی جواز نہیں۔

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صحافی کو روس میں جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اُس پر سی آئی اے کے لیے خفیہ معلومات جمع کرنے کا الزام ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس مقدمے کو انتہائی شرم ناک قرار دیا ہے۔ ایوان گرشکووِچ وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ ماہ روسی شہر یکاٹیرِنبورگ میں چلای گیا تھا۔

ایوان گرشکووِچ پر الزام تھا کہ اُس نے یوکرین جنگ میں روسی فوج کے لیے ٹینک بنانے والی کمپنی کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بھی بات ہو رہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایوان گرشکووِچ اور دیگر امریکیوں کو اس تبادلے کے نتیجے میں رہائی نصیب ہوجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں