ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 غزہ پر اسرائیل کی بمباری، صحافی محمد ابو جاسر سمیت مزید 30 فلسطینی شہید

30 more Palestinian martyrs

غزہ: اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 فلسطینی شہید  ہو گئے۔

غزہ کے شمالی حصے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں مقامی صحافی محمد ابو جاسر، ان کی اہلیہ اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ ابو جاسر کی موت کے بعد  سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے مرنے والے فلسطینی میڈیا کارکنوں کی تعداد 161 ہو گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 37 فلسطینیوں کی جان گئی اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں النصیرات کیمپ میں ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی حملے میں دو مقامی صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں