ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

neutral body

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر ممبران کے خلاف شکایت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکا طور پر دائرکی۔ شکایت بذریعہ ڈاک بھجوائی گئی۔

جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ،انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سکندر سلطان راجا اور ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان کے اقدامات سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے، الیکشن کمشین نے سیاسی طور پر تعینات بیوروکریسی کو ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرا تعینات کیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں