ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کیلیفورنیا: امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق اداکار کا کیلیفورنیا کے شہر چیٹس ورتھ میں ہاسپیس کی دیکھ بھال کے دوران پروسٹیٹ کینسر کی پیچیدگیوں کے بعد انتقال گیا۔

ریڈبیک نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرکے کیا اور ان کے مشہور کرداروں میں سے رائے تھا جو انہوں نے Friday the 13th Part VI: Jason Lives میں کیا تھا۔

انہوں نے ایک پینٹ بال سپاہی کا کردار ادا کیا جس نے جیسن ووریس پر گولیاں چلائیں اور آخر کار اسے اس کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، ان کا سب سے اہم کردار پی ایس اے میں کریش ٹیسٹ ڈمی، لیری کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو لوگوں کو سیٹ بیلٹ پہننے کے لئے کہتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں