ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع دستاویزی فلم میں تاخیر پر میگھن مارکل نے سکھ کا سانس لے لیا

  لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے ماضی کی زندگی کے بارے میں ایک دھماکہ خیز دستاویزی فلم کے تاخیر کا شکار ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ساز نے میگھن اور شہزادہ ہیری کے خفیہ حقائق پر مبنی ایک منصوبے کی دستاویزات تیار کرنے میں تاخیر کا اعلان کیا کیونکہ اس کے لیے مزید ‘تحقیقی وقت’ درکار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فلمساز کے مطابق ہر تفصیلات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈبل چیک کیا جائے گا کہ یہ قانونی طور پر درست اور حقائق کے مطابق ہو۔

فلم ساز الریکے گرنیوالڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی دستاویزی فلم کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کی اور انہوں نے لکھا کہ ہیری اور میگھن کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا، تحقیق ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

یہ بھی شیئر کیا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اس خبر کو سن کر راحت محسوس کرتے ہیں کیونکہ انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ دستاویزی فلم میں خطرناک انکشافات ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں