ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’آج تک کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر نہیں بلایا‘، حرا مانی کا انکشاف

 لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کسی ساتھی اداکارہ نے اپنی شادی کی دعوت نہیں دی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے لیکن انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی میں انہیں نہیں بلایا۔

حرا مانی نے انکشاف کیا کہ انہیں میرا سیٹھی، سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی کی دعوت نہیں دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں ان کو اپنا دوست نہیں سمجھتی اسی لئے نظر انداز کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حرا مانی کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے بیٹے مزمل کی شادی کریں گی تو ان سب اداکاراؤں کو بلائیں گی جنہوں نے ان کو نہیں بلایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں