ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،جمڑاو کینال میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) جمڑاو کینال میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ڈوبنے والے شخص کی نعش کنگورو شاخ سے ملی ہے، نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپورخاص کے علاقے غریب آباد کا رہائشی 52 سالہ شکیل احمد ولد بشیر احمد حیدرآباد روڈ پر واقع جمڑاو کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی نعش کی تلاش جاری تھی ڈوبنے والی شخص کی نعش تعلقہ ڈگری میں واقع کنگورو شاخ میں تیرتی ہوئی ملی ہے نعش کو دیکھ کر لوگوں نے ڈگری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں