ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) قیامت خیز گرمی اور شدید حبس میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے، حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیے جانے کے باوجود 8 سے 10 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گرد و نواح میں قیامت خیز گرمی اور شدید حبس میں حیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حیسکو نے میرپورخاص کے 16 فیڈروں کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا تھا اس کے باوجود میرپورخاص کے 16 فیڈروں پر روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے قیامت خیز گرمی اور شدید حبس میں لوگوں کو شدید اذیت ناک صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر بجلی اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے دیگر صورت میں صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں