ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کا چھاپا ہمارے ارکان اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، عمر ایوب

اسلام آباد:سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج کا پولیس کا چھاپا ہمارے ارکان اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی گفتگو بطور وزیرخزانہ تھی، یہ دراصل سیاسی حکومت کی ناکامی کے مترادف ہے۔ ایجنسیز سے برداشت نہیں ہو رہا کہ تحریک انصاف کو یہ نشستیں کیوں دی جا رہی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسمبلی ارکان کے کیسز تقریباً تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ عوام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اپنی رائے دے دی۔ عمر ایوب نے سوال کیا کہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے سرحدوں پر اسمگلنگ کون کروا رہا ہے؟ کیا سرحدوں پر کوئی پٹواری ہیں جو یہ کام کروا رہے ہیں؟ اس کے لیے تو ہمارے پاس وسائل ہی نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ پاکستان میں اپنے عروج پر ہے لیکن کون لوگ ہیں جو یہ اسمگلنگ کررہے ہیں، انہیں سامنے لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں