ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا: حافظ نعیم الرحمن

IPPs will no longer work

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، ہم نہیں کہتے کہ اس حکومت کو اٹھا کر پھینک دیں، سپریم جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے، سپریم کورٹ موجودہ حالات میں عوام کو آئینی جمہوری حق دلائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلی عہدے لے لیتے ہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے، ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سوچے لوگ کیوں باتیں کرتے ہیں؟، جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے، موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، گھریلو، کمرشل، صنعتی ٹیرف کم کیا جائے، تنخواہ دار طبقہ اور اشیائے خورونوش پر عائد ناجائز ٹیکسز واپس لیے جائیں، عوام کا حق مانگتے ہیں بھیک نہیں، حکمران سیاسی اشرافیہ کی بے جا مراعات ختم ہونی چاہییں،سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، موجودہ دور میں نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں رہنا ہے اور پوری عزت سے رہنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں