لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 2بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ ویکفیلڈ روڈ اے61 پر پیش آیا جہاں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں کار سوار 2 بچے، 2 افراد اور موٹرسائیکل سوار مرد و عورت ہلاک ہوگئے۔ تمام 6 افراد کی موت اسپتال پہنچائے جانے سے قبل موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔