ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا حکومت نے تمباکو ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا، نسوار پر شرح برقرار

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا جب کہ نسوار پر ٹیکس کی شرح برقرار رکھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت تمباکو پر ٹیکس کے حوالے سے سیاسی دباؤ برداشت نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے ٹیکس میں اضافہ واپس لیتے ہوئے حکومت نے ٹیکس میں 100 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ میں تمباکو ٹیکس میں اضافہ کیا تھا ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ورجینا تمباکو پر ڈویلپمنٹ ٹیکس 50 روپے فی کلو لگایا تھا اور دیگر اقسام پر یہ ٹیکس 30 روپے مقرر ہوا تھا، تاہم اب ورجینا پر 25 روپے اور دیگر اقسام پر 15 روپے فی کلو ٹیکس نافذ ہوگا ۔

دریں اثنا صوبائی حکومت نے نسوار پر ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی فنانس ترمیمی بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کے لیے اسد قیصر ، عاطف خان اور دیگر ارکان کا صوبائی حکومت پر دباؤ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں