ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے سے متاثرہ آٹھ اضلاع اور ایک نئے ضلع میں پولیو وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد: ملک بھر میں مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک نئے ضلع اور پہلے سے متاثرہ آٹھ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم سے چار جولائی کے درمیان دادو، حیدر آباد، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی سینٹرل، کوئٹہ، لورالئی، راولپنڈی اور اسلام آباد سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملا۔

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام رواں سال چھ انسداد پولیو مہمات کا انعقاد کر چکا ہے، ان میں دو ملک گیر مہمات شامل ہیں، جنوری اور فروری میں پانچ سال سے کم عمر کے 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق پولیو وائرس اس سال ملک کے 52 اضلاع میں پایا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں