لندن:ٹریووہ چلوبہ کو پری سیزن دورہ امریکا کے لئے چیلسی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
چیلسی کے دفاعی کھلاڑی 25 سالہ ٹریووہ چلوبہ نے گزشتہ سیزن کے پہلے حصے میں انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد چیلسی ٹیم میں باقاعدگی سے حصہ لیا تھا لیکن چیلسی نئے مینیجر اینزو مارسکا نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ٹریووہ چلوبہ کوپری سیزن دورہ امریکہ کے لئے 28رکنی اسکواڈ میں حیران کن طور پر شامل نہیں کیا ہے۔
چیلسی کی ٹیم جو گزشتہ روز امریکہ کے لئے روانہ ہوچکی ہے ،مینیجر اینزو مارسکا کے مطابق ویزلی فوفانا، رومیو لاویا، ریس جیمز اور کرسٹوفر نکونکو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو گزشتہ سال انجری مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ڈیفنڈر ٹریوو چلوبہ اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
الفی گلکرسٹ جنہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی پہلی ٹیم میں کامیابی حاصل کی اور ٹریووہ چلوبہ کی طرح چیلسی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں، ایک اور قابل ذکر غیر حاضر کھلاڑی ہیں۔
چیلسی ٹیم کے ہمرہ پری سیزن دورہ امریکہ کے لئے سفر کرنے والے مزید کھلاڑیوں میں ٹوسن، ریناٹو ویگا، کیرنن ڈیوسبری ہال اور مارک گیوبھی شامل ہیں۔
چیلسی کی ٹیم امریکہ میں پانچ وارم اپ میچ کھیلے گی جس کا آغاز جمعرات کو کیلیفورنیا میں ریکشم کے خلاف دوستانہ میچ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران سیلٹک، کلب امریکا ، مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے خلاف بھی کھیلیں گے۔
