لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ اور جناح ہاﺅس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ اور جناح ہاﺅس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔عدالت نے اسد عمر ، اورعمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں 28ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا ۔عدالت نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیرا کیس میں 13ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور سرور روڈ میں جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ درج ہے۔