ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی پولیس کا مانچسٹر ایئرپورٹ پر دو پاکستانیوں پر وحشیانہ تشدد

مانچسٹر:برطانوی پولیس اہلکاروں نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر دو پاکستانیوں کو اہل خانہ کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار بار بار نوجوانوں کو مکے اور لاتیں مار رہے ہیں جبکہ دیگر اہلکار تماشائیوں کو پیچھے رہنے کے لیے چیخ رہے ہیں۔ ایک نوجوان کی ماں اسے بچانے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ایک بیان میں، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا کہ”ہم جانتے ہیں کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہونے والا واقعہ چونکا دینے والا ہے، اور لوگ بجا طور پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ وڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔

“انہوں نے کہا کہ گرفتاری میں اس طرح کی طاقت کا استعمال ایک غیر معمولی واقعہ ہےاس سے خطرات پیدا ہوتے ہیں جو تشویشناک ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ایک افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ہم اپنے پولیسنگ ردعمل کا رضاکارانہ طور پر پولیس کنڈکٹ کے آزاد دفتر کو بھیج رہے ہیں۔”

IOPC نے کہا کہ وہ GMP کے حوالے کا جائزہ لے گا “اور فیصلہ کرے گا کہ مزید کیا کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں