ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے گھر میں موجود ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والا نوجوان مقامی کالج کا طالب علم اور نہتا تھا۔ جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی اور قابض بھارتی فوجیوں، کشمیر چھوڑ دو کے نعرے بھی لگائے۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے شہید نوجوان کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں