ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کیلئے منفرد اعزاز، تصویر والا سونے کا سکہ جاری

پیرس: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس کے معروف گریون میوزیم نے کنگ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی سونے کا سکہ جاری کیا ہے جس میں ان کا نام اور تصویر کندہ ہے۔

58 سالہ شاہ رخ خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں اور ان کو فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ سکہ پیش کیا گیا ہے۔

پیرس کے مادام تساؤ میوزیم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ایشوریا رائے بچن اور رنویر سنگھ سمیت دیگر بالی وڈ اداکاروں کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ابھیشیک بچن نے ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کو جوائن کرلیا

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی ایکشن فلم ’کنگ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن بھی شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں