ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ایف اے کے انتخابات کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیاگیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے کے انتخابات کامیابی سے مکمل کر لئے۔ 90 فیصد سے زیادہ ووٹرز کی شرکت کے ساتھ مکمل ہونے والا انتخابی عمل فٹ بال کے دیرینہ بحران کو ختم کر دے گا، کل 143 اضلاع میں سے 119 میں الیکشن ہو چکے ہیں، کوہاٹ اور ٹانک میں ڈی ایف اے کے انتخابات عدالتی تعطل کی وجہ سے زیر التوا ہیں جبکہ کشمیر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، ڈیرہ بگٹی، سوراب اور کرم میں سکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ مزید برآں 11 اضلاع میں ووٹ کا حق رکھنے والا کوئی کلب نہیں ہے اور 4 میں صرف ایک ووٹنگ کلب کی موجودگی انتخابی عمل کیلئے قانونی تقاضا پورا نہیں کرتی۔مکمل ہونے والے اضلاع سے119 صدور، 9سینئر نائب صدور،116جنرل سیکرٹریز ، 112 خزانچی منتخب ہوئے ہیں، 66 اضلاع میں ہونے والے ڈی ایف اے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 187 عہدوں پر انتخاب ہوا۔ دوسرے رائونڈ میں 33 اضلاع میں 95 عہدیداروں کا انتخاب ہوا۔ تیسرے رانڈ میں 23 اضلاع میں 75 عہدوں پر انتخاب کیا گیا۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ مراحل خوش اسلوبی اور موثر طریقے سے طے پاجانے کو خوش آئند قرار دیا ہے،پہلی مرتبہ اس نوعیت کے شفاف انتخابات ہوئے ہیں، فائنل رانڈ کے بعد توجہ صوبائی انتخابات پر مرکوز ہے جس کیلئے قواعد و ضوابط پی ایف ایف کے سوشل میڈیا اکانٹس پر اپ لوڈ کئے جاچکے ہیں، پی ایف ایف پاکستان بھر میں شفاف انتخابی عمل تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔مزید برآں پی ایف ایف این سی کے چیئرمین نے اس کھیل کی مسلسل حمایت پر فٹ بال برادری کابھی شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں