ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی:ہائیڈرنٹ مافیا کا ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ اور تشدد، خاتون اینکر کو بھی ہراساں کیا گیا

ہائیڈرینٹ مافیا نے ایکسپریس نیوز کے عملے کی گاڑی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے (فوٹو اسکرین گریپ)ہائیڈرینٹ مافیا نے ایکسپریس نیوز کے عملے کی گاڑی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے (فوٹو اسکرین گریپ)
مافیا نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا—فوٹو: اسکرین گریبمافیا نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا—فوٹو: اسکرین گریب
مافیا نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا—فوٹو: اسکرین گریبمافیا نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا—فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: ہائیڈرنٹ مافیا نے ایوب گوٹھ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کر کے ٹیم کے ارکان پر زدوکوب اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون اینکر کو بھی ہراساں کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’گرفت‘ کی ٹیم جب کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو بے نقاب کرنے پہنچی تھی تو ٹیم کو دیکھتے ہی مافیا کے کارندے آپے سے باہر ہوگئے اور ایکسپریس پروگرام کی ٹیم کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہائیڈرنٹ مافیا نے خاتون اینکر ثناقادر کو بھی ہراساں اور پریشان کیا، جس پر اینکر نے بتایا کہ مافیا کے غنڈوں نے ہماری گاڑی کو چاروں طرف سے گھیرا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے پروڈیوسر ارسلان فاروقی اور ٹیم اراکین کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون اینکر نے بتایا کہ میں نے گاڑی کو اندر سے لاک کرکے خود کو بچایا، انہوں نے وزیراعلی سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں