ممبئی: بالی وڈ اداکار منجوت سنگھ نے کہا ہے کہ فلموں میں سکھ کرداروں کے خلاف تعصبات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سکھوں کو صرف کامیڈی کردار میں نہیں دکھانا چاہئے یہ انہیں تکلیف دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ لکھتے وقت یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ایک عام کردار ہوگا اور ایک سکھ کردار ہوگا بلکہ سنجیدہ کرداروں کیلئے بھی سکھوں کو موقع ملنا چاہئے۔
منجوت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ دلجیت دوسانج نے اپنے مختلف کرداروں سے ثابت کیا کہ سکھ مختلف کردار کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منجوت سنگھ اپنی نئی فلم ’وائلڈ وائلڈ پنجاب‘ میں نظر آئے اور اس میں انہوں نے ایک سنجیدہ کردار ادا کیا ہے۔