ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک

his career

سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ انہیں اب مستقبل میں قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ میں بہت مطمئن اور خوش ہوں ،پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، مجھے اب قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی ۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں نے دو فامیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، صرف ٹی20 فارمیٹ میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا ، اب اگر ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔ میں ابھی مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں مگر ہاں میں لیگز کھیل رہا ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا، بابر اعظم کو بطور بلے باز اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، ٹیم میں سرجری تو تب ہونی چاہیے جب آپ کے پاس بہت کچھ موجود ہو۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں