ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے‘ آئی ایم ایف

اسلام آباد ( آن لائن ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لیے مقامی صنعت کی پیداوار میں مزید ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے،جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ادائیگیوں پر پابندی، درآمدات کے لیے ٹیرف اور نان
ٹیرف رکاوٹیں، ایکسچینج ریٹ پاکستان کی کم برآمدات کی بنیادی وجوہات ہیں۔ پاکستان کو برآمدات و درآمدات کے لیے عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کو دیکھنا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل، ایگریکلچر پراڈکٹس کے علاوہ دیگر شعبوں کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کی جانب سے کہا کہ آئی ایم ایف نے برآمدات بڑھانے کے لیے معاشی ٹیم سے پلان طلب کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں