ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی گجرات اور مہاراشٹر میں بارش سے تباہی‘ 6افرادہلاک

ممبئی میں موسلادھار بارش سے سڑک زیرآب آگئی ہے‘ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارش کے بعد ممبئی میں میٹروپولیٹن انتظامیہ نے اورنج الرٹ جاری کردیا، جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ممبئی اور پونا میں بیشتر علاقے زیرآب آگئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں اور عمارتوں شدیدمتاثر ہوئیں۔ بارش کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں اور سیکڑوں افراد پانی میں پھنس گئے۔ کئی ایئر لائنوں نے ممبئی کی پروازیں منسوخ کردیں،جب کہ ممبئی ائرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں