ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس (ر) مظہر عالم کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اظہارِ رضامندی

 اسلام آباد: جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضا مندی اور پھر بعد میں معذرت کرلی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ‏جسٹس (ر) مظہر عالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

بعد ازاں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں